ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کسانوں کابھارت بند جاری، شام 4 بجے تک چلے گا، کئی سرحدیں بند

کسانوں کابھارت بند جاری، شام 4 بجے تک چلے گا، کئی سرحدیں بند

Mon, 27 Sep 2021 10:44:40  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،27؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گزشتہ دس مہینوں سے کسان دہلی میں آنے والی کئی سرحدوں پر نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ اس دوران کسان رہنماؤں کی مرکز سے کئی مرتبہ بات بھی ہوئی لیکن دونوں فریق اپنےموقف پر اڑے ہوئے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تینوں قوانین کو مرکز واپس لے جبکہ مرکز کسی بھی قانون کووپس لینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اسی کے پیش نظر کسانوں نے اپنی طاقت کے مظاہرےکے لئے آج بھارت  بند رکھا ہوا ہےجو صبح 6 بجے سے جاری ہے اور شام 4 بجے تک چلے گا۔

واضح رہے کانگریس سمیت کئی سیاسی پارٹیوں نے کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ کسانوں کے بند کے پیش نظر دہلی میں حفاظتی انتظامات سخت کئے ہوئے ہیں اور دہلی پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ مظاہرین کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرکزی وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تومرنے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظارہ کا راستہ چھوڑ کر بات چیت کا راستہ اپنائیں اور حکومت ان کے مطالبات پر غور کرنے کے لئے تیار ہے۔واضح رہے کسان اور حکومت کے مابین پہلے بھی کئی دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

واضح رہے آج کے بند کے دوران ہسپتال، میڈیکل اسٹور، طبی خدمات، راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لئے تما م ضروری خدمات اور طلباء کو ہر طرح کی چھوٹ حاصل رہے گی ۔ واضح رہے بینک یونین بھی اس بند کا ساتھ دے رہی ہیں۔

کسانوں کے اس بند کا کئی سیاسی پارٹیاں حمایت کر رہی ہیں ۔ جن سیاسی پارٹیوں نے اس بند کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ان میں کانگریس، بی ایس پی، ایس پی، عآپ،ڈی ایم کے ، آر جے ڈی، آر ایل ڈی اور بائیں محاذ کی پارٹیاں شامل ہیں۔


Share: